Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا کو بھارت کو مذاکرات کیلئے کان سے پکڑ کربھی لانا پڑا تو وہ لائیں گے: بلاول بھٹو

Web Desk by Web Desk
جون 11, 2025
in بین الاقوامی
0
امریکا کو بھارت کو مذاکرات کیلئے کان سے پکڑ کربھی لانا پڑا تو وہ لائیں گے: بلاول بھٹو

لندن:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر امریکا کو بھارت کو مذاکرات کے لیے کان سے پکڑ کربھی لانا پڑا تو وہ لائیں گے کیوں کہ پاکستان اور بھارت کا امن دنیا کے مفاد میں ہے۔

لندن میں پارلیمانی وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نےبارہا دہشتگردی کے ثبوت مانگے لیکن بھارت کوئی شواہد نہ دے سکا، بھارت کو علم ہے کہ پاکستان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہونگی اورہم امن قائم کرکے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی، کشمیر اور پانی سمیت ہرمسئلہ بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے، صدر ٹرمپ نے بھی کئی بار واضح کیا کہ کشمیر پر مذاکرات ہونے چاہئیں، امریکا کو بھارت کو مذاکرات کے لیے کان سے پکڑ کربھی لانا پڑا تو وہ لائیں گے کیوں کہ یہ دنیا کے مفاد میں ہے کہ پاکستان اوربھارت میں امن ہو۔بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ بھارت سکھوں کے خلاف منظم مہم چلا رہا ہے، بھارت نے پاکستان میں بھی دہشتگردی کی کارروائیاں کرائیں، بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بیرون ملک دہشتگردی ختم کرے۔

چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ پانی بند کرنے کی دھمکی دینا بھی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، حالیہ جنگ نے بتادیا کہ پاکستان چھوٹا ہونےکے باوجود ہر میدان میں بھارت کو ہرانےکی صلاحیت رکھتا ہے، فتح کے بعد جنرل عاصم منیرکو فیلڈ مارشل کا عہدہ دینا ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

Previous Post

عمران خان کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد

Next Post

حکومت کا بجلی کے بلوں پر 10 فیصد سرچارج لگانے کا منصوبہ

Next Post
حکومت کا بجلی کے بلوں پر 10 فیصد سرچارج لگانے کا منصوبہ

حکومت کا بجلی کے بلوں پر 10 فیصد سرچارج لگانے کا منصوبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم