Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئی ایم ایف کا بغیر منظوری 344 ارب 64 کروڑ روپے گرانٹس کے اجرا پر تحفظات کا اظہار

Web Desk by Web Desk
جون 12, 2025
in پاکستان
0
آئی ایم ایف کا بغیر منظوری 344 ارب 64 کروڑ روپے گرانٹس کے اجرا پر تحفظات کا اظہار

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی حکومت کی جانب سے بغیر منظوری 344 ارب 64 کروڑ روپے گرانٹس کے اجرا پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 344 ارب 64 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات کیے،ان اضافی اخراجات کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی سے رجوع کر لیا گیا۔سب سے بڑی گرانٹ 115 ارب روپے بجلی کے شعبے میں آئی پی پیز کو دی گئی، دفاعی اخراجات کے لیے 59 ارب روپے سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری لی جائے گی۔ صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق 14 ارب روپے کی رقم زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے لیے جاری کی گئی، پاکستان آرمی کی انسداد دہشتگردی صلاحیت بڑھانے کیلئے23 ارب روپےکی گرانٹ شامل ہے۔ ٹیکنالوجی اپ گریڈ کرنے کے لیے 2 ارب روپے کی منظوری لی جائے گی۔ریکوڈک منصوبے کے لیے 3.7 ارب روپے کی اضافی رقم جاری کی گئی، ایس آئی ایف سی کیلئے 52 کروڑ روپے کی گرانٹ، ارکانِ پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے 7 ارب روپے جاری کیے گئے، ایف بی آر کو مختلف مد میں 6 ارب روپے کی گرانٹس دی گئیں۔ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ، وزارت داخلہ سمیت دیگرمحکموں کے اخراجات بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے بغیر منظوری گرانٹس کے اجرا پر تحفظات کا اظہار کردیا، آئی ایم ایف حکام نے قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر اخراجات معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔

Previous Post

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

Next Post

مجرم بے رحم قاتل ہے، ہمدردی کے قابل نہیں: ظاہر جعفر کی سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جاری

Next Post
مجرم بے رحم قاتل ہے، ہمدردی کے قابل نہیں: ظاہر جعفر کی سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جاری

مجرم بے رحم قاتل ہے، ہمدردی کے قابل نہیں: ظاہر جعفر کی سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم