پنجاب سمیت ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین کی سیہون شریف آمد کا سلسلہ جاری
سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ زائرین کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، عرس کے موقع پر سندھ کی روایتی ثقافتی کھیل "ملھ ملاکھڑا” کے دلچسپ مقابلے بھی منعقد ہوں گے، جو زائرین کے لیے تفریح کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔
رات کے وقت شہباز آڈیٹوریم ہال میں "سگھڑن جی کچہری” اور محفل موسیقی کا پروگرام بھی منعقد ہوگا، جس میں مقامی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ پروگرام نہ صرف روحانی بلکہ ثقافتی اور فنّی لحاظ سے بھی اہم ہے۔حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا عرس ہر سال لاکھوں لوگوں کو ایک جگہ جمع کرتا ہے، جو نہ صرف مذہبی یکجہتی کا پیغام دیتا ہے بلکہ سندھ کی ثقافتی اور روایاتی اقدار کو بھی فروغ دیتا ہے۔