خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تترخیل کے علاقے میں نامعلوم دہشتگردوں نے نیشنل بینک کی برانچ پر دھاوا بول دیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے حملے کے دوران بینک کے سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا کر بینک میں داخل ہوئے اور بینک میں موجود رقم اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے لوٹ مار کے بعد بینک کے کمپیوٹرز، سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر سامان بھی توڑ پھوڑ کی سامان کو آگ لگا دی۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو موقع پر بلایا گیا جنہوں نے فوری کارروائی کرکے آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم بینک کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔