Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

انٹیلی جنس تھی کہ ایران جوہری بموں کیلئے مواد تیار کرلے گا، اپنے تحفظ کیلئے حملہ کیا: اسرائیلی مندوب

Web Desk by Web Desk
جون 14, 2025
in بین الاقوامی
0
انٹیلی جنس تھی کہ ایران جوہری بموں کیلئے مواد تیار کرلے گا، اپنے تحفظ کیلئے حملہ کیا: اسرائیلی مندوب

اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب ڈینی ڈینن نے کہا کہ انٹیلی جنس تھی کہ چند دنوں میں ایران جوہری بموں کے لیے موادتیارکرلےگا۔

اسرائیلی مندوب نے کہا کہ ہم نے مسئلے کے حل کے لیے سفارتکاری کا انتظارکیا اور ایران پر حملہ اپنے تحفظ کے لیے تن تنہا کیا۔اقوام متحدہ میں چینی مندوب FU CONG نے کہا کہ چین اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری،علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے، اسرائیل فوری طور پر ایران کےخلاف کارروائیاں بندکرے۔ایرانی حملوں کے نتیجے میں ‘تل ابیب’ میں ہونیوالی تباہی کی ویڈیوز سامنے آگئیں

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے، وقت آگیا ہے اسے روکا جائے، امن اورسفارتکاری کا بول بالا ہونا چاہیے۔دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کا یہ حملہ ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، حملے سے پورے خطے میں امن و سلامتی کی صورت حال مخدوش ہوئی ہے، عالمی برادری اس جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

Previous Post

رواں سال حج کے دوران کتنے پاکستانی وفات پاگئے؟

Next Post

بھارتی اداکارہ ثنا مقبول جگر کے عارضے میں مبتلا

Next Post
بھارتی اداکارہ ثنا مقبول جگر کے عارضے میں مبتلا

بھارتی اداکارہ ثنا مقبول جگر کے عارضے میں مبتلا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم