Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایران اسرائیل جنگ کے باعث بین الاقوامی جہاز رانی شدید متاثر

Web Desk by Web Desk
جون 20, 2025
in بین الاقوامی
0
ایران اسرائیل جنگ کے باعث بین الاقوامی جہاز رانی شدید متاثر

ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے بین الاقوامی جہاز رانی شدید متاثر ہو رہی ہے، انشورنس کمپنیوں نے خلیج فارس میں آبنائے ہرمز اور یمن کے باب المندب سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر ایڈیشنل وار رسک پریمیم عائد کردیا جس کی وجہ سے جہاز راں کمپنیوں کے مجموعی اخراجات میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

ایتھنز میں موجود بین الاقوامی جہاز رانی کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ انشورنس کمپنیوں نے یمنی حوثیوں کی جانب سے اسرائیل جانے والے بحری تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد گزشتہ سال بحیرہ احمر میں باب المندب سے گزرنے والے جہازوں پر وار رسک پریمیم عائد کیا تھا۔اب ایران اسرائیل جنگ کے دوران بحیرہ احمر میں باب المندب اور بحیرہ عرب میں خلیج عدن سے آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس جانے اور آنے والے تمام تجارتی جہازوں پر ایڈیشنل وار رسک پریمیم بھی عائد کر دیا ہے جو پہلے سے عائد وار رسک پریمیم میں 2.4 سے 2.7 فیصد کا اضافہ ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ہر کارگو شپ یا آئل ٹینکر 5 سے 6 لاکھ ڈالر وار رسک پریمیم ادا کرے گا۔بحری تجارتی جہاز کی انشورنس فیس جہاز کے وزن اور اس پر لدے کارگو کی مالیت کے حساب سے عائد ہوتی ہے، اس لحاظ نے جہاز راں کمپنیوں کے اخراجات میں مجموعی طور پر 10 سے 15 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث تجارتی سرگرمیاں محدود اور پیداواری لاگت میں اضافہ ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پہلے آبنائے ہرمز سے روزانہ 40 سے 50 آئل ٹینکر گزرتے تھے ان دنوں یہ تعداد کم ہو کر 20 سے 25 ہو گئی ہے ۔سعودی عرب کی بندرگاہ دمام سے تیل لانے والا پی این ایس سی کا آئل ٹینکر ایم ٹی شالیمار آج آبنائے ہرمز سے گزرے گا، پاکستانی پرچم بردار اس جہاز کو پاک بحریہ کا فریگیٹ اپنی حفاظت میں لا رہا ہے۔

Previous Post

ایران نے پاسدارانِ انقلاب کے نئے انٹیلیجنس چیف کا اعلان کر دیا

Next Post

کمبوڈیا کے سابق وزیراعظم سے ہونیوالی فون کال لیک، تھائی وزیراعظم مشکل میں آگئیں

Next Post
کمبوڈیا کے سابق وزیراعظم سے ہونیوالی فون کال لیک، تھائی وزیراعظم مشکل میں آگئیں

کمبوڈیا کے سابق وزیراعظم سے ہونیوالی فون کال لیک، تھائی وزیراعظم مشکل میں آگئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم