Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشین کیلئے 3 نام تجویز کردیے، امریکی اخبار کا دعویٰ

Web Desk by Web Desk
جون 21, 2025
in بین الاقوامی
0
آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشین کیلئے 3 نام تجویز کردیے، امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ممکنہ جانشین کے بارے میں فیصلہ کرلیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے ممکنہ جانشین کے لیے 3 علما کے نام تجویز کیے ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے یہ ‘غیر معمولی اقدام’ اسرائیلی حملوں میں شدت کے پیش نظرکیا ہے۔ اخبار کے مطابق ایرانی سپریم لیڈرکو خدشہ ہےکہ اسرائیل یا امریکا ان کو قتل کرنےکی کوشش کرسکتے ہیں۔

نیویاریک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے اپنے جانشین کے لیے جن 3 علما کے نام تجویز کیےگئے ہیں ان میں ان کے بیٹے مجتبیٰ کا نام شامل نہیں جو کہ ایک عالم دین ہیں اور پاسدران انقلاب کے قریب سمجھے جاتے ہیں، انہیں آیت اللہ خامنہ کا ممکنہ جانشین سمجھا جاتا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو بھی جانشینی کے لیے ممکنہ امیدوار سمجھا جاتا تھا تاہم وہ 2024 میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے الیکٹرانک پیغام رسانی ترک کردی
اخبارکے مطابق 86 سالہ خامنہ ای جوکہ 36 سال سے ایران کے سپریم لیڈر ہیں، نے احتیاطاً الیکٹرانک پیغام رسانی ترک کردی ہے اور وہ صرف ایک قابل اعتماد مشیر کے ذریعے پیغامات دیتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ایرانی وزارت اطلاعات نے سینئر حکام اور فوجی کمانڈروں کے موبائل فون یا دیگر الیکٹرانک آلات کے استعمال پر پابندی عائدکردی ہے۔ایرانی حکام کی طرف سے فی الحال اس رپورٹ پرکوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہےکہ ایرانی سپریم لیڈرکے پاس بہت وسیع اختیارات ہیں، وہ ایرانی مسلح افواج کےکمانڈر ان چیف ہونےکے علاوہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ کے سربراہ بھی ہیں۔واضح رہےکہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر کو دھمکاتے ہوئے پیغام دیا تھا کہ انہیں علم ہےکہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کہاں ہیں، وہ آسان ہدف ہیں لیکن ہم ابھی انہیں قتل نہیں کررہے۔اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ اسرائیل نے ایرانی سپریم لیڈر کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا جسے امریکی صدر نے ویٹو کردیا۔ اس کے علاوہ آسٹریلوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نےکہا تھا کہ خامنہ ای کا خاتمہ جنگ کو بڑھاوا نہیں دےگا بلکہ جنگ بند ہونے میں مدد دےگا۔

Previous Post

نوازشریف لندن سے براستہ ابو ظہبی لاہور پہنچ گئے

Next Post

پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان روابط رکنے کی وجوہات سامنے آگئیں

Next Post
پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان روابط رکنے کی وجوہات سامنے آگئیں

پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان روابط رکنے کی وجوہات سامنے آگئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم