Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اب یا تو امن ہوگا یا پھر ایران کیلئے سانحہ ہوگا: ٹرمپ

Web Desk by Web Desk
جون 22, 2025
in بین الاقوامی
0
ایران کیساتھ سفارتی حل ممکن ہے یا نہیں، امریکی حکام نے ڈیڈلائن دیدی

واشنگٹن:ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب یا تو امن ہوگا یا پھر ایران کےلیے سانحہ ہوگا۔

واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا، امریکا کا مقصد ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو ختم کرنا تھا اور ایران کی تنصیبات ختم کر دی گئی ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ آج رات کے اہداف سب سے مشکل تھے، بہت سے اہداف رہ گئے، امن نہ ہوا تو درستگی کےساتھ دیگر اہداف کے پیچھےجائیں گے۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اب امن قائم کرنا چاہیے، امن قائم نہ کرنے کی صورت میں مستقبل کے حملے بہت زیادہ شدید ہوں گے اور اب یا تو امن ہوگا یا پھر ایران کےلیے سانحہ ہوگا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی دنیا کی نمبر ایک ریاست کی طرف سےلاحق جوہری خطرےکو روکنا تھا، آج دنیا کو بتاسکتا ہوں کہ فضائی حملے شاندار فوجی کامیابی ہے، ایران کو اب امن قائم کرنا چاہیے، وہ ایسا نہیں کرتے تو مستقبل کے حملے کہیں زیادہ سخت اور بہت آسان ہوں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 40 سال سے ایران کہتا آرہا ہےکہ مرگ برامریکا، مرگ بر اسرائیل، انہوں نےہمارے لوگوں کوقتل کیا،سڑک کنارے نصب بموں کے ذریعےلوگوں کے بازو اور ٹانگیں اڑتے رہے، یہ ان کی خاص بات تھی، ہم نے ہزار سے زیادہ لوگوں کو کھویا، ان کی نفرت کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر میں ہزاروں لوگ ہلاک ہوئے، ان کے جنرل قاسم سلیمانی کے ہاتھوں بہت سے لوگ مارےگئے، میں نے بہت پہلے فیصلہ کیا تھا کہ ایسا نہیں ہونے دوں گا، آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہیں مبارک باد دیتا ہوں، ہم نے ٹیم کے طور کام کیا اور اسرائیل کو لاحق خطرےکو ختم کیا، اسرائیلی فوج نے جو شاندار کام کیا ہے اس پر ان کا شکریہ ادا کرتاہوں، امریکی پائلٹوں اور پوری فوج کو مبارک باد پیش کرتاہوں، انہوں نے ایسا آپریشن کیا جو دنیا نےکئی دہائیوں سے نہیں دیکھا، امید ہے امریکی افواج کی اس نوعیت کی خدمات کی دوبارہ ضرورت نہیں پڑےگی۔

Previous Post

امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیبات کو خالی کرالیا تھا، ایرانی حکام

Next Post

انکم ٹیکس میں مزید کمی: آپ کی تنخواہ پر اب کتنا ٹیکس کٹے گا؟

Next Post
انکم ٹیکس میں مزید کمی: آپ کی تنخواہ پر اب کتنا ٹیکس کٹے گا؟

انکم ٹیکس میں مزید کمی: آپ کی تنخواہ پر اب کتنا ٹیکس کٹے گا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم