Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خیبر شکن میزائل زمین پر گرنے کے بعد اسرائیل میں سائرن بجے، ایرانی پاسداران انقلاب

Web Desk by Web Desk
جون 22, 2025
in بین الاقوامی
0
خیبر شکن میزائل زمین پر گرنے کے بعد اسرائیل میں سائرن بجے، ایرانی پاسداران انقلاب

ایرانی ایٹمی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کے بعد اسرائیل کیخلاف بڑے پیمانے پر میزائل حملوں پر ایرانی پاسداران انقلاب کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبر شکن میزائل کا پہلی بار استعمال کیا گیا جو فضاؤں میں ہدف تک پہنچنے کیلئے چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایران نے اپنی صلاحیتوں کا بڑا حصہ دفاع کیلئے تاحال استعمال نہیں کیا۔

امریکا کی جانب سے ایٹمی تنصیبات پر حملں کے بعد ایران نے اسرائیل پر خیبر شکن میزائلوں سے حملہ کردیا، حملوں پر ایرانی پاسداران انقلاب کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ پہلی بار اسرائیل کیخلاف خیبرشکن میزائل کا استعمال کیا گیا، یہ میزائل فضاؤں میں ہدف تک پہنچنے کیلئے چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، حملے میں میزائل پہلے زمین پر گرے، سائرن بعد میں بجے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ابھی مزید خطرناک میزائل اسرائیل کیخلاف استعمال ہونا باقی ہیں، اسرائیل پر حملہ 40 میزائلوں کے ساتھ کیا گیا، ایران نے اپنی صلاحیتوں کا بڑا حصہ دفاع کیلئے تاحال استعمال نہیں کیا۔امریکا نے ہفتہ اور اتوار کی رات بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، اصفہان اور نطنز پر حملہ کردیا۔ ایرانی حکام نے حملوں کی تصدیق کردی تاہم نقصانات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

Previous Post

امریکی حملے کے بعد ایران کی اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں کی بارش، کئی زخمی

Next Post

کینیڈا نے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرلیا

Next Post
کینیڈا نے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرلیا

کینیڈا نے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم