اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے کہا ایران کے منصوبوں سے آنکھیں نہیں ہٹائیں گے، اسرائیل ایرانی منصوبوں کے بارے میں بہت کچھ جانتا ہے۔
موساد کےسربراہ ڈیوڈ بارنیا نے اپنے بیان میں کہا ہم وہاں رہیں گے،جیسا کہ وہاں تھے،موساد نے ایران میں ناقابل تصورکامیابیاں حاصل کیں،ایران میں ہم نے مہینوں اور سالوں تک کام کیا۔مزید کہا صحیح وقت پرصحیح اقدامات کیلئےایران میں مہینوں اورسالوں کام کیا،ہم وقت کی قیمت کو سمجھتےہیں۔