Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایس سی او: بھارتی وزیر دفاع کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ دیکھ کر تلملا گئے، دستخط سے انکار

Web Desk by Web Desk
جون 26, 2025
in بین الاقوامی
0
ایس سی او: بھارتی وزیر دفاع کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ دیکھ کر تلملا گئے، دستخط سے انکار

بیجنگ: بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ایس سی او کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر تلملا گئے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ ناراض ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ایس سی او کانفرنس کے مشترکا اعلامیے پردستخط سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعےکا ذکر نہیں تھا جس پر وزیردفاع راج ناتھ نے دستخط سے انکار کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں بھارت پربلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانےکا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔بھارت نے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو معطل کردیا اور پاکستان پر حملہ کیا تاہم بھارتی اقدامات پر پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیا۔

Previous Post

اسرائیل اور ایران کی 12 روزہ جنگ کے دوران دونوں ملکوں نے یومیہ کتنا نقصان اٹھایا؟

Next Post

ایران اسرائیل جنگ بندی میں پاکستان نے انتہائی مؤثر کردار ادا کیا: وزیراعظم

Next Post
ایران اسرائیل جنگ بندی میں پاکستان نے انتہائی مؤثر کردار ادا کیا: وزیراعظم

ایران اسرائیل جنگ بندی میں پاکستان نے انتہائی مؤثر کردار ادا کیا: وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم