Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ویسٹ انڈین کپتان کا غلط فیصلوں پر امپائرز کے احتساب کا مطالبہ

Web Desk by Web Desk
جون 29, 2025
in کھیل
0
ویسٹ انڈین کپتان کا غلط فیصلوں پر امپائرز کے احتساب کا مطالبہ

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان روسٹن چیز نے غلط فیصلوں پر امپائرز کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔

روسٹن چیز نے آسٹریلیا کے خلاف امپائرز کے کئی فیصلوں پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ویسٹ انڈین کپتان روسٹن چیز کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کئی فیصلوں پر سوالیہ نشان ہیں۔روسٹن چیز کا کہنا ہےکہ امپائر کے کئی فیصلے ایسے تھے جو ہمارے حق میں نہیں گئے، یہ بات واضح ہےکہ اس طرح کے فیصلوں سےکوئی بھی خوش نہیں ہوگا، آپ میدان میں جیت کے لیے جاتے ہیں مگر ایسے لگتا ہےکہ سب آپ کے خلاف ہیں۔

ویسٹ انڈین کپتان کا کہنا تھا کہ یہ مایوس کن ہےکہ بطورکھلاڑی جب ہم غلطی یا حد سے تجاوز کرتے ہیں تو ہمیں سخت سزا دی جاتی ہے، امپائروں کے ساتھ غلط یا مشکوک فیصلوں پر ایسا کچھ نہیں ہوتا، غلط فیصلوں پر بھی سزا کا تعین ہونا چاہیے۔روسٹن چیز کا مزید کہنا تھا کہ امپائر کے ایک غلط فیصلے سے کسی کھلاڑی کا کریئر بنتا یا خراب ہوجاتا ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کےخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 159 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

Previous Post

محبت کی شادی پھر طلاق، تیونس سے آئی لڑکی کو سفارتخانے نے اسلام آباد پہنچا دیا

Next Post

اسرائیل کا حماس کے بانی رہنما، حزب کمانڈر شہید کرنے کا دعویٰ، 72 فلسطینی جاں بحق

Next Post
اسرائیل کا حماس کے بانی رہنما، حزب کمانڈر شہید کرنے کا دعویٰ، 72 فلسطینی جاں بحق

اسرائیل کا حماس کے بانی رہنما، حزب کمانڈر شہید کرنے کا دعویٰ، 72 فلسطینی جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم