Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بلوچستان: نئے مالی سال کا آغاز، 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اجراء

Web Desk by Web Desk
جولائی 1, 2025
in پاکستان, تجارت
0
بلوچستان: نئے مالی سال کا آغاز، 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اجراء

کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کا آغاز 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے فوری اجرا سے کر دیا جو صوبے کی تاریخ میں ترقیاتی عمل کے بروقت آغاز کی ایک نئی مثال بن گیا۔

حکام کے مطابق یہ فنڈز مالی سال کے پہلے ہی دن محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ یہ اقدام صوبائی نظم و نسق، تیاری اور سنجیدگی کا مظہر ہے جو کاغذی دعوؤں کے بجائے عملی خدمت کی جانب واضح قدم ہے۔

تعلیم، صحت، توانائی اور سڑکوں پر توجہ
بلوچستان حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی فنڈز کے اجراء سے جن منصوبوں پر فوری عملدرآمد شروع ہوگا ان میں صحت، تعلیم، آبپاشی، سڑکوں کی تعمیر اور توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فنڈز کے بروقت اجراء پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترقیاتی فنڈز کا اجراء کاغذی دعوؤں کا نہیں بلکہ عملی خدمت کا آغاز ہے، اب بلوچستان میں صرف باتیں نہیں ہوں گی بلکہ بجٹ کا ہر روپیہ زمین پر نظر آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم نے ثابت کر دیا کہ اگر نیت صاف ہو تو فیصلے دنوں میں نہیں بلکہ گھنٹوں میں ہو سکتے ہیں، یہ اقدام صوبائی حکومت کی عوام سے وابستگی کا واضح پیغام ہے۔بلوچستان حکومت نے اسے تیز رفتار ترقی کی نئی روایت قرار دیا ہے جو دیگر صوبوں کے لیے بھی قابل تقلید ماڈل بن سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فنڈز کے فوری اجراء کا یہ اقدام ترقیاتی عمل کو تیز کرنے میں معاون ہو گا، عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لائے گا، صوبائی اداروں پر اعتماد میں اضافہ کرے گا اور بلوچستان کو ترقی کی دوڑ میں آگے لے جانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

Previous Post

سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی، فلسطین پر کھلی بحث ہوگی: اسحاق ڈار

Next Post

ملک بھر میں 5 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی

Next Post
ملک بھر میں 5 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی

ملک بھر میں 5 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم