ینکاک: تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے ملک کی کم عمر ترین وزیر اعظم پیتونگاترن شیناوترا کو فون کال لیک ہونے کے بعد معطل کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے 36 سینیٹرز کی جانب سے دائر درخواست پر کیا گیا، جس میں وزیر اعظم پر بے ایمانی، آئینی خلاف ورزی اور ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے جیسے الزامات لگائے گئے تھے۔لیک ہونے والی کال میں پیتونگاترن کمبوڈیا کے سابق وزیر اعظم سے سرحدی تنازع پر گفتگو کرتی سنائی دیں۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ کیس کا مکمل فیصلہ آنے تک وہ عہدے سے معطل رہیں گی۔معطلی کے بعد نائب وزیر اعظم نے عبوری ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جبکہ پیتونگاترن نے عدالت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے عوام سے معذرت کی ہے۔