اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ادارے میں اصلاحات کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا ہے اور کسی کو بھی اختیارات کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے ٹیکس دہندگان کے لیے ایف بی آر کے دروازے کھلے رکھنے اور ٹیکس فراڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عندیہ دیا۔