دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے۔
بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ پاکستان کی کوئی بھی بیٹر ٹاپ 30 میں شامل نہیں۔ باؤلرز کی فہرست میں پاکستان کی سعدیہ اقبال نے اپنی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھی ہے۔