راولپنڈی: عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی مائنس کیا جا رہا ہے، اور 26 ویں ترمیم کے اثرات واضح ہو رہے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اسمبلی میں کئی ارکان چوری کے ووٹ لے کر بیٹھے ہیں اور میڈیا کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔علیمہ خان نے خبردار کیا کہ 27 ویں ترمیم لائی جا رہی ہے جس سے عوام کی آواز مزید خاموش ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جیل میں وقت گزارنا غلامی سے بہتر ہے اور وہ ہر قدم پر عمران خان کے ساتھ ہیں۔
