اسرائیلی فوج نے غزہ میں بمبار ی کرتے ہوئے مزید 116 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں اسپتال، اسکول اور خوراک تقسیم کرنے والے مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے بمباری کی جس کے نتیجے میں 116 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ فوج کو خوراک کے انتظار میں موجود لوگوں پر گولیاں چلانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے یمن سے اسرائیل میں میزائل داغے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

