Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سرنڈر پاکستان کی ڈکشنری میں نہیں، دنیا ہماری افواج سے سیکھے، بلاول بھٹو

Web Desk by Web Desk
جولائی 2, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
سرنڈر پاکستان کی ڈکشنری میں نہیں، دنیا ہماری افواج سے سیکھے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشتگردی کو شکست دیں گے۔

اسلام آباد میں پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ کے موضوع پر عالمی کانفرنس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردوں کیخلاف پورے عزم کے ساتھ برسرپیکار ہے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھاری نقصان اٹھایا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے، آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشتگردی کو شکست دیں گے، پاکستان ہرگز دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکے گا، سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں۔ دنیا آکر ہماری مسلح افواج سے سیکھے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ افغانستان سے کہا وہ اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے، افغان عبوری حکومت دوحا معاہدے کی پاسداری کرے، عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون کرے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنی آخری تقریر میں بھی دہشتگردوں کیخلاف بات کی، افغانستان کے کندھے سے کندھا ملا کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں، افغانستان اور پاکستان کے عوام کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو سمجھنا ہوگا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے، آئیں،مسئلہ کشمیر کو عالمی قراردادوں کے مطابق حل کریں، بھارتی قیادت تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کرے، بھارت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کرے۔ پاکستان دہشتگردوں کیخلاف جنگ دنیا کے امن کیلئے لڑرہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب اور سرحد نہیں ہوتی، دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کی معشیت متاثر ہوئی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 92ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے۔ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل کر ہم نے اقتصادی تبدیلیاں کیں، پاکستان دنیا میں دہشتگردی کے خلاف کام کرنے والی سنجیدہ ریاست بنا۔

سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل پروپیگنڈا عصرحاضر کا پیچیدہ چیلنج ہے، ہمیں اپنا فوکس ڈیجیٹل فرنٹ کی طرف کرنا پڑے گا، اقوام عالم کو کشمیر سے فلسطین تک انصاف پر امن قائم کرنا ہوگا۔

Previous Post

دریائے سوات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، 65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار

Next Post

دلائی لاما کا جانشین کون ہوگا، معاملہ واضح نہ ہوسکا

Next Post
دلائی لاما کا جانشین کون ہوگا، معاملہ واضح نہ ہوسکا

دلائی لاما کا جانشین کون ہوگا، معاملہ واضح نہ ہوسکا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم