سانحہ لیاری کے بعد سندھ حکومت نے جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نےکہاکہ متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،موجودہ قوانین کےتحت ذمہ دار بلڈرکوسخت سزا نہیں دے سکتے،ایس بی سی اے کےقوانین میں ترامیم کرکےسختیاں کرنےجارہے ہیں۔چاہتے ہیں غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کا پاسپورٹ بلاک کیا جائے،کمشنر کراچی کو مخدوش عمارتوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔