چینی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل دیدیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ ٹیرف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہے ہیں،چین امریکی صدر کے دباؤ بڑھانے کے اقدام کی مخالفت کرتا ہے,تجارتی جنگوں اور ٹیرف کی لڑائیوں میں کوئی فاتح نہیں ہے.امریکی صدرٹرمپ نےبرکس کےحامی ممالک کو 10 فیصد اضافی ٹیکس لگانےکی دھمکی دی،اعلان کیاکہ جوممالک برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں کی حمایت کریں گے،ان پر 10 فیصد اضافی ٹیرف یعنی درآمدی ٹیکس عائد کیا جائےگا،کسی ملک کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔