Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سخت فیصلوں سے معاشی بحالی ہوئی، غلطیاں نہ دہرائی جائیں، گورنر اسٹیٹ بینک

Web Desk by Web Desk
جولائی 7, 2025
in پاکستان
0
سخت فیصلوں سے معاشی بحالی ہوئی، غلطیاں نہ دہرائی جائیں، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معاشی بحالی ہوئی۔ ماضی کے مسائل سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے ویمن انٹرپری نیور فنانس کوڈ پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ماضی قریب میں ہماری معیشت کو کئی مسائل درپیش تھے تاہم حکومت اور اسٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معاشی بحالی ہوئی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالی سال2025 میں افراطِ زر9سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، سخت مانیٹری اور فسکل پالیسی کے سبب ہم نے معاشی تنزلی پر قابو پایا، بیرونی کھاتوں کی بہتر کارکردگی کے باعث زرمبادلہ مارکیٹ مستحکم ہے، ترسیلاتِ زراوربرآمدات کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے۔

جمیل احمد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر14ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے، مالیاتی پالیسی نے زری پالیسی کوسپورٹ کیا جس کےسبب معاشی بہتری ہوئی، پاکستان میں پائیدار طریقے سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔ نجی شعبے کے فروغ سے مسابقت اور کوالٹی میں بہتری آرہی ہے۔ افراطِ زر کم ترین سطح پر ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوچکا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق پائیدار معیشت کے حصول کیلئے میکرواکنامک استحکام کی ضرورت ہوتی ہے، ماضی کے مسائل سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ غلطیاں نہ دہرائی جائیں، ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھا کر پائیدار معیشت کی جانب گامزن ہونا ہوگا۔

تقریب سے خطاب میں ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک سلیم اللّٰہ نے کہا کہ خواتین کی مالی شمولیت کم ہے،52 فیصد خواتین کا بینک اکاؤنٹ نہیں، بینکوں سے 2 فیصد خواتین قرض لے رہی ہیں۔ ہم نے مالیاتی شمولیت کی حکمتِ عملی کے تحت عزم کیا ہے،2028 تک خواتین کی مالی شمولیت 25 فیصد تک بڑھائیں گے۔

Previous Post

ڈپٹی کمشنر لیہ کا عاشورۂ محرم کے موقع پر مثالی، ہمہ جہت انتظامات پر تمام ٹیم کو شاندار خراجِ تحسین

Next Post

سانحہ لیاری، سندھ حکومت کا متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان

Next Post
سانحہ لیاری، سندھ حکومت کا متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان

سانحہ لیاری، سندھ حکومت کا متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم