Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ڈپٹی کمشنر لیہ کا عاشورۂ محرم کے موقع پر مثالی، ہمہ جہت انتظامات پر تمام ٹیم کو شاندار خراجِ تحسین

Web Desk by Web Desk
جولائی 7, 2025
in لیہ
0
ڈپٹی کمشنر لیہ کا عاشورۂ محرم کے موقع پر مثالی، ہمہ جہت انتظامات پر تمام ٹیم کو شاندار خراجِ تحسین

ڈپٹی کمشنر لیہ محترمہ امیرا بیدار نے عاشورۂ محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں قیامِ امن، صفائی، سیکیورٹی، ہیلتھ، ٹریفک اور دیگر تمام اہم انتظامات کو مثالی انداز میں سرانجام دینے پر اپنی انتظامی، تکنیکی اور فیلڈ ٹیمز کو دلی شکریہ اور پرخلوص طریقے سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوا کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ بالخصوص یومِ عاشور نہایت حساس نوعیت کا حامل ہوتا ہے، جہاں انتظامی طور پر چاق و چوبند، ہم آہنگ اور بروقت حکمت عملی ناگزیر ہوتی ہے۔ میں اپنی ضلعی ٹیم کے ہر اُس فرد کو سلام پیش کرتی ہوں جس نے اپنے منصب کی ذمہ داری کو عبادت سمجھ کر نبھایا۔”

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس، ضلعی پولیس، انچارج سیکیورٹی، ساؤتھ پنجاب کی ٹیم، ایس این اے ٹیم، کنٹرول روم میں موجود ڈیوٹی آفیسرز و افسران، ایکسین ہائی وے، ایکسین میپکو، چیف آفیسرز اور بلدیہ کی صفائی ٹیمیں، سی ای او ہیلتھ، تمام میڈیکل آفیسرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، ریسکیو 1122 کے آفیسرز و اہلکار، صفائی عملہ، ڈرائیورز، گن مین، آفس اسٹاف، کیئر ٹیکرز، سول ڈیفنس اہلکار، رضاکار، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام ذمہ دار صحافی و نمائندگان آپ سب نے جس جذبے، ہم آہنگی اور یکجہتی سے عاشورہ کے ایام میں فرائض ادا کیے، وہ قابلِ فخر اور قابلِ تقلید ہے

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عاشورۂ محرم کے دوران ضلع لیہ میں تمام تر انتظامات مجالسِ عزاء، جلوسوں کی سیکیورٹی، ٹریفک کنٹرول، لائٹنگ، واٹر سپلائی، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات، ایمرجنسی ریسپانس اور میڈیا کوآرڈینیشن , نہایت احسن، بروقت اور مربوط انداز میں مکمل کیے گئے، جس پر پوری ٹیم داد و تحسین کی مستحق ہے۔یہ سب کچھ صرف ایک فرد یا محکمہ کی نہیں بلکہ ایک ٹیم کی مشترکہ کامیابی ہے۔ یہ ہم سب کے درمیان موجود اعتماد، رابطے، اور عوامی خدمت کے جذبے کی بہترین مثال ہے۔ ہماری کاوشیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر نیت صاف ہو اور جذبہ خالص، تو بڑے سے بڑا چیلنج بھی کامیابی سے عبور کیا جا سکتا ہے۔”

محترمہ امیرا بیدار نے عوام کے مثالی تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہریوں، معزز علمائے کرام، عزادار تنظیموں، اور مقامی رضا کاروں نے جس تحمل، ذمہ داری اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیا، وہ ضلع لیہ کی اعلیٰ سماجی روایات کا عکاس ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہماری ترجیح ہمیشہ عوامی فلاح، امن و امان، مذہبی رواداری اور خدمتِ خلق رہے گی۔ مستقبل میں بھی ضلعی انتظامیہ اسی جذبے، لگن اور ہم آہنگی سے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش جاری رکھے گی

Previous Post

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کر گئے

Next Post

سخت فیصلوں سے معاشی بحالی ہوئی، غلطیاں نہ دہرائی جائیں، گورنر اسٹیٹ بینک

Next Post
سخت فیصلوں سے معاشی بحالی ہوئی، غلطیاں نہ دہرائی جائیں، گورنر اسٹیٹ بینک

سخت فیصلوں سے معاشی بحالی ہوئی، غلطیاں نہ دہرائی جائیں، گورنر اسٹیٹ بینک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم