Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایران پر حملے: امریکا اور اسرائیل کا احتساب ہونا چاہئے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

Web Desk by Web Desk
جولائی 7, 2025
in بین الاقوامی
0
ایران پر حملے: امریکا اور اسرائیل کا احتساب ہونا چاہئے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کیا، ایران پر حملے کرنے پر امریکا اور اسرائیل کا احتساب ہونا چاہئے۔

برکس ممالک کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا گیا،اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، کیا اسرائیل کو خطے میں کشیدگی پھیلانے کے لیے رکھا ہوا ہے؟

پریس ٹی وی کے مطابق عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو ایران پر حملے کا جوابدہ نہ ٹھہرایا گیا تو پورا خطہ اور اس سے آگے بھی دنیا اس کے نتائج بھگتے گی، ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے این پی ٹی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جس نے 2015 میں اتفاقِ رائے سے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی توثیق کی تھی
انہوں نے شرکاء سے یہ بھی کہا کہ ایران کی پُرامن جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے میں امریکہ کی بعد ازاں شمولیت نے اس جارحیت میں امریکی حکومت کی مکمل شراکت پر کوئی شک باقی نہیں چھوڑا، جو اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگی جارحیت ہے۔

واضح رہے کہ برکس ممالک کے اعلامیہ میں ایران اور غزہ پر حملوں کی مذمت کی گئی ہے مگر اسرائیل اور امریکا کا نام لینے سے گریز کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے ابتدائی مراحل میں اسرائیل کے فضائی حملے میں ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت اور کئی جوہری سائنسدانوں شہید ہو گئے تھے جبکہ ایران کے جوابی حملوں میں اسرائیل کو بنیادی ڈھانچا جات میں تباہ کن حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Previous Post

کراچی میں انتہائی مخدوش عمارتیں گرانے کا فیصلہ، کمشنر سے تفصیلات طلب

Next Post

آپریشن سندور: بھارت فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

Next Post
آپریشن سندور: بھارت فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

آپریشن سندور: بھارت فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم