سینئر صحافی اور مصنفہ زبیدہ مصطفیٰ کراچی میں انتقال کرگئیں۔
زبیدہ مصطفیٰ کی عمر 84 برس کی تھی، وہ سیکڑوں صحافیوں کی استاد تھیں، انہوں نے تعلیم اور خواتین کے حقوق پر خاص طور پر کام کیا۔زبیدہ مصطفیٰ نے صحافت میں سماجی مسائل، تعلیم اور صحت کے شعبوں پر رپورٹرنگ کی اور بچوں کے مسائل، صحت اور غربت کے خاتمے پر بھی سیکڑوں کالم تحریر کیے اور مختلف موضوعات پر 8 کتابیں بھی تحریر کیں۔
زبیدہ مصطفیٰ انٹرنیشنل ویمنز میڈیا فاؤنڈیشن کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں۔ زبیدہ مصطفیٰ کئی ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔ زبیدہ مصطفیٰ چند ماہ سے علیل تھیں، وہ تقریباً 50 برس شعبہ صحافت سے وابستہ رہیں۔صدرکراچی پریس کلب فاضل جمیلی نے اپنے بیان میں کراچی پریس کلب کی جانب سے زبیدہ مصطفی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔