پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتجاجی تحریک سے متعلق فیصلوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں احتجاجی تحریک کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔رائیونڈ روڈ پر فارم ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے، 5 اگست کو یہ تحریک اپنے عروج پر ہو گی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اگر تحریک کو لیڈ کریں گے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے لاہور میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور گزشتہ روز وزیر اعلیٰ کے پی بھی لاہور پہنچے تھے۔

