Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 13, 2025
in پاکستان
0
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا

لاہور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ یا ہم نہیں یا تم نہیں، منزل حاصل کریں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان فعال نہ کئے تو ہم ان کے وہاں سارے فارغ کر دیں گے، ان کے جو اپوزیشن میں چیئرمین بنے ہوئے ہیں وہاں سب کو فارغ کردوں گا، پنجاب اسمبلی کے ارکان کو معطل کرنا لاقانونیت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ پر پہلی بار ڈاکہ نہیں مارا گیا، 2013 میں مینڈیٹ چوری کیا پھر 2018 میں اکثریت کم کرنے کے لئے سسٹم بٹھایا گیا، بانی کا عزم ہے سیاست نہیں ملک کو ٹھیک کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں آؤ میں مذاکرات کیلئے تیار ہوں، عمران خان کہتے ہیں ثابت کر دو میں نے کوئی سازش کی ہے جو سزا دو گے مجھے قبول ہوگی، ہم نے تو جبر برداشت کیا ہے مگر آپ سے برداشت نہیں ہوگا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ناجائز کرو گے تو ناجائز ہم بھی کریں گے، ہمارا لیڈر بے گناہ جیل میں ہے، اس پر کوئی کیس نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونوا کا کہنا تھا کہ مولانا خود جعلی مینڈیٹ پر ہیں، عوام نے مولانا فضل الرحمان کو مسترد کیا، مولانا اپنے اندر تبدیلی لے آئیں تو بہت اچھا ہوگا، انہوں نے لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا پنجاب سے موازنہ کریں گے تو یہ زیادتی ہوگی، لاہور میں جلسہ کرنا آئینی حق ہے، حکومت نے اجازت دی تو شکریہ کہوں گا، جلسہ کرنے دیا گیا تو تحفہ بھی دوں گا۔

Previous Post

لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری آج یومِ شہدائے کشمیر منا رہے ہیں

Next Post

صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شہدائے کشمیر کو خراج تحسین، حمایت جاری رکھنے کا عزم

Next Post
صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شہدائے کشمیر کو خراج تحسین، حمایت جاری رکھنے کا عزم

صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شہدائے کشمیر کو خراج تحسین، حمایت جاری رکھنے کا عزم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم