Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن نے بلامقابلہ سینیٹ انتخابات پر اتفاق کرلیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 17, 2025
in پاکستان
0
خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن نے بلامقابلہ سینیٹ انتخابات پر اتفاق کرلیا

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن نے بلامقابلہ سینیٹ انتخابات پر اتفاق کرلیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بلا مقابلہ سینیٹ انتخاب کے لیے رابطے اور مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پشاور میں حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان رات دیر تک جاری رہنے والی میٹنگ میں 6/5 فارمولے پر کافی حد تک اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ فارمولے کے تحت تحریک انصاف کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی۔ تاہم صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔ ان معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی کے باقی امیدواروں کو دستبردار کرانے کا کہا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت بھی چاہتی ہے کہ ان کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوں تاکہ انتخابی عمل میں ممکنہ سیاسی نقصان سے بچا جا سکے، جبکہ اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی مشترکہ حکمت عملی پر متفق ہو چکی ہیں اور اپنے امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کے لیے کوشاں ہیں۔

مذاکرات کے سلسلے میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان ملاقات ہوئی اور آج فائنل ملاقات ہوگی،جہاں معاملات پر دستخط لیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے اصولی طور پر بلا مقابلہ انتخابات کرانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے، تاہم چند تفصیلات کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر بلا مقابلہ انتخابات نہ ہوئے تو ووٹنگ کی صورت میں صورتحال حکومت اور اپوزیشن دونوں کے لیے غیر یقینی ہو سکتی ہے، اسی لیے دونوں اپنے امیدواروں کی 100 فیصد کامیابی یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے جن میں جنرل 7، خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی دو دو نشستیں شامل ہیں۔

Previous Post

پی آئی اے نے برطانیہ سے پروازوں کی فوری اجازت طلب کرلی

Next Post

سلامتی کونسل کا اجلاس: پاکستان کا غزہ میں خوراک اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور

Next Post
سلامتی کونسل کا اجلاس: پاکستان کا غزہ میں خوراک اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور

سلامتی کونسل کا اجلاس: پاکستان کا غزہ میں خوراک اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم