ریونیو افسر چوہدری سلیم کو سب رجسٹرار مقرر
خانگڑھ کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز خانگڑھ قانونگوئی میں زمین کی خرید وفروخت کے لیے رجسٹری کروانے کے لیے باقاعدہ دفتر کا افتتاح کردیا گیا ہے افتتاحی تقریب میں ریونیو افسر بطور سب رجسٹرار چوہدری سلیم جٹ۔گردوارحافظ فیاض ناصر۔ملک سکندر پٹواری۔الطاف حسین پٹواری۔ملک ندیم اللہ بخش پٹواری۔میاں اسامہ کلیم پٹواری موجود تھے۔
اس موقع پر سب رجسٹرار چوہدری سلیم نے کہا کہ خانگڑھ کے شہریوں کے لیے رجسٹری دفتر میں جملہ سہولیات فراہم کی جائینگی انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عوید ارشاد بھٹی کی قیادت میں اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ خضر ظہور گورایا کی نگرانی میں خانگڑھ کے شہریوں کو اب رجسٹری کروانے کے لیے مظفرگڑھ کی مسافت طے نہیں کرنا پڑیگی اور خانگڑھ میں رجسٹری کا پراسس کیا جائیگا۔گرداور حلقہ اور مذکورہ پٹواریوں نے سب رجسٹرار کا جارج سنچھالنے پر چوہدری سلیم جٹ کو مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔سینئر صحافی حافظ مدثر نے بھی چوہدری سلیم جٹ کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے ۔