لیہ:مدعی مقدمہ سلیمان کے خلاف انٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
لیہ (نیوز رپورٹر) تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ سلطان میں زیادتی کے مؤقف سے اپنے پہلے والے بیان سے منحرف ہونے پر لیڈی سب انسپکٹر انیتا بانو نے مدعی کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے مدعی مقدمہ محمد سلیمان کے خلاف انٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ،مقدمہ نمبر 518/25 کے مدعی محمد سلیمان نے طمع نفسانی کی خاطر اپنے سابقہ بیان کی نفی کرتے ہوئے ملزمان کے حق میں بیان حلفی پیش کیا، محمد سلیمان نے ملزمان طارق اور احسن کے خلاف زنا ء کا مقدمہ درج کروایا تھا،
لیڈی سب انسپکٹر انیتا بانو نے ملزم مدعی محمد سلیمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ایس ایچ او کوٹ سلطان ہارون رضا کا کہنا ہے کہ مدعی محمد سلیمان نے اپنے بیانات کی نفی اور غلط انفارمیشن دے کر جرم کا ارتکاب کیا، اینٹی ریپ ایکٹ کی کاروائی سے میرٹ پر انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔