Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

فیلڈ مارشل کی چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ

Web Desk by Web Desk
جولائی 25, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
فیلڈ مارشل کی چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جس میں کثیر الجہتی تعاون اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کے سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں چینی سیاسی و عسکری قیادت سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں پاک چین آہنی اسٹریٹجک شراکت داری کی ازسر نو توثیق کی گئی۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آرمی چیف نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقاتوں میں سی پیک کے تحت رابطے کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں میں مشترکہ جغرافیائی سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا، فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا، فریقین نے خود مختاری، کثیرالجہتی تعاون اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی قیادت نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے افواج پاکستان کے کردار کو سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژانگ یوشیا، پیپلز لبریشن آرمی کے پولیٹیکل کمشنر جنرل چن اور چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل کائی ژائی جن سے بھی ملاقات ہوئی۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں میں دفاعی، سکیورٹی تعاون اور انسداد دہشتگردی کے معاملات پر گفتگو کی گئی، ملاقاتوں میں مشترکہ تربیت، دفاعی جدیدکاری اور ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے پر گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ملاقاتوں میں ہائبرڈ، سرحد پار خطرات کے مقابلے کے لیے باہمی آپریشنل ہم آہنگی اور اسٹریٹجک کوآرڈینیشن مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔چینی عسکری قیادت نے پاک چین دفاعی شراکت داری پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور تمام شعبوں میں فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Previous Post

میٹرک بورڈ ملتان کے امتحان میں رکشہ ڈرائیور کا بیٹا سب پر بازی لے گیا

Next Post

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے

Next Post
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم