Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ہزاروں سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی ای وی چارجنگ اسٹیشن لگانے میں دلچسپی

Web Desk by Web Desk
جولائی 27, 2025
in پاکستان, تجارت, ٹیکنالوجی
0
ہزاروں سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی ای وی چارجنگ اسٹیشن لگانے میں دلچسپی

الیکٹرک گاڑیوں کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے، 3800 سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگانے میں دلچسپی ظاہر کردی، 71 چارجنگ اسٹیشنز کیلئے لائسنس بھی جاری کردیئے گئے۔

الیکٹرک گاڑیوں کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، 3800 سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز لگانے میں دلچسپی ظاہر کردی۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں نے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، قومی توانائی بچت و تحفظ اتھارٹی نے 71 الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کو لائسنس جاری کردیئے۔

ایم ڈی نیکا ڈاکٹر معظم کا کہنا ہے کہ 30 سے 35 ورکنگ چارجنگ اسٹیشنز نے رجسٹریشن کیلئے رجوع کیا، 128 ای وی چارجنگ اسٹیشنز کی درخواستیں رجسٹریشن کے مراحل میں ہیں، مقامی اوربین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ کچھ کمپنیاں چارجنگ اسٹیشنز کے حوالے سے ڈاکومنٹس پورے کررہی ہیں، ڈاکومنٹس مکمل ہونے کے 15 دن کے اندر چارجنگ اسٹیشنز کا لائسنس جاری کردیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر معظم کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کا ٹیرف کم کیا گیا، چارجنگ اسٹیشنز کا ٹیرف کم ہونے سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھی۔

Previous Post

کراچی میں رواں برس ڈینگی سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

Next Post

ناسا کا ہزاروں ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

Next Post
ناسا کا ہزاروں ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

ناسا کا ہزاروں ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم