Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کیخلاف کارروائی سے روک دیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 28, 2025
in پاکستان
0
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کیخلاف کارروائی سے روک دیا

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا۔

اپوزیشن لیڈر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے پر نوٹس بھیجنے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، درخواست پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے سماعت کی۔عمر ایوب کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن نے اثاثے ظاہر نہ کرنے کے خلاف نوٹس بھیجا ہے، اثاثوں سے متعلق 120 دن کے اندر جواب دینا لازمی ہوتا ہے ، ہم نے جواب دیا ہے، الیکشن کمیشن پھر بھی مطمئن نہیں ہوا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ اثاثہ جات کی معلومات جمع کرنے کے 120 دن گزر جانے کے بعد الیکشن کمیشن کسی کو اثاثوں سے متعلق شکایات ہونے کی صورت میں نوٹس جاری نہیں کرسکتا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس طرح کا کیس ایبٹ آباد میں بھی زیر سماعت ہے، اس پر وکیل نے بتایا کہ وہ کیس مکمل طور پر اس سے مختلف ہے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو وہاں بھیج دیں یا پھر اس کیس کو یہاں منگوا لیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جو عدالت مناسب سمجھے، درخواست ہے کہ اس کیس کو ختم کریں، اس کیس کی کوئی بنیاد ہی نہیں ہے، ہم نے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر 2024 کو اثاثوں کی رپورٹ جمع کرائی ہے۔عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک دیا۔

Previous Post

پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کی امن عامہ ایکٹ کے تحت سزا معطل

Next Post

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

Next Post
ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم