واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف کے اعلامیے پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد تانبے کی درآمدات پر عائد 50 فیصد ٹیرف یکم اگست سے نافذ العمل ہوجائے گا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگلے مہینے ٹیرف سےخزانے میں 200 ارب ڈالرکا اضافہ ہوگا، وائٹ ہاوس میں ٹریڈ ڈیلز کام کرنے میں بہت مصروف ہیں تاہم کئی ممالک ٹیرف میں کمی کےلیے پیشکش کررہے ہیں۔اس کے علاوہ ٹرمپ نے برازیل پر 40 فیصد اضافی ٹیرف عائد کردیا ہے جس کے بعد برازیل کی مصنوعات پرامریکی ٹیرف مجموعی طور پر 50 فیصد ہوگیا ہے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریاکے ساتھ15 فیصد ٹیرف پرٹریڈ ڈیل پراتفاق ہوگیا ہے، یورپی یونین کے ساتھ اچھی تجارتی ڈیل کی جب کہ چین کے ساتھ بہت شفاف معاہدہ کرنے والے ہیں۔