کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس دوران ڈبل سواری، کالے شیشوں والی گاڑیوں کے استعمال اور اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔
اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد کیا گیا، جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔