اسلام آباد:آئندہ چند گھنٹوں میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ شدت اختیار کر سکتا ہے، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
نالہ لائی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے۔ شہریوں اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔