اسلام آباد:اسلام آباد، لاہور، پشاور، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 5.4، گہرائی 122 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش، باجوڑ سے 102 کلومیٹر دور تھا۔ جھٹکوں سے شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ افغانستان اور تاجکستان میں بھی محسوس ہوا۔