لیہ:سٹیٹ آف دی آرٹ کی سہولیات بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔ سمعیہ عطاء شہانی
لیہ (نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف لیہ میں جدید سائنسی تقاضوں سے ہم آہنگ فزکس لیبارٹری کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ایم پی اے سمیہ عطا شاہانی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر نے شرکت کی اور باقاعدہ طور پر لیب کا افتتاح کیا۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد علی بزدار، رجسٹرار پروفیسر ذیشان حسن، پروفیسر ڈاکٹر امبرین شاہ جہان، پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ انجم، پروفیسر اقراء سمیت دیگر اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم پی اے سمیہ عطا شاہانی نے کہا کہ یونیورسٹی آف لیہ کی ترقی قابلِ تحسین ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے یونیورسٹی کے لیے اربوں روپے کے فنڈز کا اعلان کیا ہے جو جلد جاری ہوں گے۔ ان فنڈز سے تعلیمی ترقی کا عمل مزید تیز ہو گا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر ابوبکر نے کہا کہ یونیورسٹی میں طلبہ کو جدید سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید فزکس لیب "سٹیٹ آف دی آرٹ” آلات سے مزین ہے، جو تحقیق اور عملی تربیت کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہو گی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی بزدار نے کہا کہ یونیورسٹی کا سٹی کیمپس اور مین کیمپس دونوں تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، اور اس پیش رفت کا سہرا وائس چانسلر کی قائدانہ صلاحیتوں کو جاتا ہے۔
افتتاح کے موقع پر موجود طلبہ و طالبات نے جدید فزکس لیب کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔