کالاشاہ کاکو میں اسلام آباد ایکسپریس حادثے کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی۔
ابتدائی انکوائری رپورٹ کےمطابق جائےحادثہ سے فریش پٹڑی ٹوٹنے کی شواہد مل گئے،رپورٹ میں انکشاف ہواہےکہ ٹریک ٹرین کے چلتے پہیوں کے کے نیچے ٹوٹا،ٹریک کی ٹوٹ پھوٹ بالکل تازہ ہے.رپورٹ کےمطابق ٹریک 9 کوچز اور انجن کا بوجھ برداشت نہیں کرسکا،حادثہ 1239 ویں کلومیٹر پر شام ساڑھے 7 بجے پیش آیا،5ڈبے الٹ گئے،4 پٹری سے اترے۔دوسری جانب ریلوے ٹریک کی بحالی کا سلسلہ تاحال جاری ہےکرین کی مدد سے بوگیوں کو سیدھا کرنے کاعمل جاری،عارضی ٹریک بناکربوگیوں کومنتقل کیاجارہاہے،ٹرین کی متعددبوگیاں تاحال ٹریک پرموجود ہیں،ٹریک کی مکمل بحالی کے لئے 10 سے 12گھنٹے درکار ہیں۔