Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

تاریخ میں پہلی بار فیڈرل کانسٹیبلری کے سپاہی کو ہلال شجاعت دینے کا اعلان

Web Desk by Web Desk
اگست 2, 2025
in پاکستان
0
تاریخ میں پہلی بار فیڈرل کانسٹیبلری کے سپاہی کو ہلال شجاعت دینے کا اعلان

ملکی تاریخ میں پہلی بار مادر وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے فیڈرل کانسٹیبلری( ایف سی) کے سپاہی اظہر محمود کو ہلال شجاعت سے نوازا جائے گا۔

صدر آصف علی زرداری نے اظہر محمود سمیت 24 لوئر رینکس کے جوانوں کو اعلیٰ اعزازت سے نوازنے کی منظوری دی ہے۔ملک و قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والی فیڈرل کانسٹیبلری کو آخرکار ان کی بے پناہ قربانیوں کا صلہ ملنے جارہا ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار ایف سی کے شہید سپاہی اظہر محمود کو ہلال شجاعت سے نوازا جائے گا۔

چترال کے 20 سالہ اظہر محمود نے 4 مارچ کو بنوں کینٹ میں بہادری کی داستان رقم کرتے ہوئے خودکش حملہ آوروں کو کينٹ کے اندر آنے سے روکا۔ حملہ آوروں نے راکٹ لانچر سے سپاہی اظہر محمود کو نشانہ بنايا جس سے وہ شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے ۔سپاہی اظہر محمود کی اس بہادری اور جرات کے باعث صدر پاکستان نے انہیں ہلال شجاعت سے نوازنے کی منظوری دی ہے جو نشان شجاعت کے بعد دوسرا بڑا سول اعزاز ہے۔

اس سے قبل ہلال شجاعت فرنٹیئر کانسٹیبلری کے کمانڈنٹ صفوت غیور شہید کو دیا گیا تھا۔صدر پاکستان نے 19شہداء کو ستارہ شجاعت جبکہ 5 زخمیوں کو تمغہ شجاعت سے نوازنے کی منظوری دی ہے۔ شہید سپاہی مشتاق احمد اور شہید سپاہی عبدالصمید درازندہ میں رات کی تاریکی میں 2 گھنٹے دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہوئے۔ ان کی اسی دلیری پر ان کو ستارہ شجاعت سے نوازا جائے گا۔

اسی طرح 16 شہداء نائک گلزار علی، سپاہی عزیر خان، سپاہی خطاب الرحمان، سپاہی گل عمرزئی، نائب صوبیدار محمد جان، لانس نائیک سعید الرحمان، سپاہی حضرت اللہ، سپاہی خنزادہ، نائیک محمد عارف، سپاہی عمران خان، سپاہی بصیر اللہ، سپاہی مہتاب الرحمان، سپاہی شیر خان، سپاہی سعید امین، سپاہی فضل کریم اور سپاہی محمد یوسف کو بھی ستارہ شجاعت سے نوازا جائے گا۔5 زخمیوں سپاہی عارف علی، سپاہی باسط اللہ، نائب صوبیدرا سیدن اللہ، لانس نائیک خانان، سپاہی لاج میر کو تمغہ شجاعت سے نوازا جائے گا ۔ایف سی کمانڈنٹ ریاض نذیر گاڑا نے کہا ہے کہ صدر پاکستان نے ان ناموں کی منظوری دی ہے ۔14 اگست کو ان ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ جس سے فورس کے جوانوں کا مورال بلند ہو گا ۔

Previous Post

پاکستان کے ایک اور میراتھون ایونٹ کو عالمی توثیق مل گئی

Next Post

ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے: بلاول

Next Post

ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے: بلاول

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم