Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارت کا ایشیا کپ میں شیڈول کے مطابق حصہ لینا کیوں ضروری ہے؟ بھارتی میڈیا نے وجہ بتادی

Web Desk by Web Desk
اگست 3, 2025
in کھیل
0
بھارت کا ایشیا کپ میں شیڈول کے مطابق حصہ لینا کیوں ضروری ہے؟ بھارتی میڈیا نے وجہ بتادی

ایشیا کپ کے بائیکاٹ کے لیے بھارتی سیاستدانوں کا اصرار بڑھنے لگا ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ شیڈول کے مطابق ایشیا کپ میں شرکت کے فیصلے پر قائم ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ ایشیا کپ میں شرکت کے فیصلے پر قائم ہے اور کرکٹ بورڈ ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ نہیں کرے گا، بھارت نے یہ فیصلہ ایک دن میں نہیں بلکہ دو ماہ کی مشاورت کے بعد کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کا ایشیا کپ میں شرکت سے انکار آئندہ اہم انٹرنیشنل ایونٹس پر اثر انداز ہوسکتا ہے کیونکہ بھارت نے متعدد انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کرنی ہے، بھارت اولمپکس 2036، کامن ویلتھ گیمز 2030 اور یوتھ اولمپکس 2032 کی میزبانی کا بھی خواہشمند ہے۔

بی سی سی آئی مستقبل کے کھیلوں کے مقابلوں کی وجہ سے ایشیا کپ میں شرکت پر راضی ہوا ہے، کسی ایک ملک کے خلاف کھیلنے کے بائیکاٹ کی وجہ سے انٹرنیشنل چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے، باہمی مقابلوں کا فیصلہ دو ملکوں نے کرنا ہوتا ہے لیکن ملٹی نیشنل ایونٹس کا انکار آسان نہیں ہوتا۔دوسری جانب ایشیا کپ میں شرکت پر بھارتی سیاست دانوں کی جانب سے بی سی سی آئی اور حکومت پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ شیو سینا کی ایم پی پریانکا چترویدی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس معاملے پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

پریانکا چترویدی نے ایشین کرکٹ کونسل کی پریس ریلیز شیئر کر کے حکومت اور بی سی سی آئی پر تنقید کی اور کہا کہ آپریشن سندور پر دوغلہ رویہ اختیار کرنے پر بھارتی حکومت کو شرم آنی چاہیے۔پریانکا چترویدی نے کہا کہ جب پاکستان کے ساتھ تجارت سمیت تمام چیزوں پر پابندی ہے تو کرکٹ کیوں ہو رہی ہے۔

Previous Post

لیجنڈز لیگ انتظامیہ کا پاک بھارت میچز کے حوالے سے جانبدارانہ رویہ، پی سی بی کا سخت ردعمل

Next Post

ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا،گارڈ آف آنر بھی پیش کیاگیا

Next Post
ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا،گارڈ آف آنر بھی پیش کیاگیا

ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا،گارڈ آف آنر بھی پیش کیاگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم