Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جرمن کلب کا فلسطینیوں کیخلاف بیانات پر اسرائیلی فٹبالر سے معاہدہ نہ کرنے کا اعلان

Web Desk by Web Desk
اگست 6, 2025
in کھیل
0
جرمن کلب کا فلسطینیوں کیخلاف بیانات پر اسرائیلی فٹبالر سے معاہدہ نہ کرنے کا اعلان

جرمنی کے فٹبال کلب Fortuna Dusseldorf نے فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات پر اسرائیلی فٹبالر شون ویسمین سے معاہدہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جرمنی کے سیکنڈ ڈویژن کے فٹبال کلب فورچونا ڈسلڈورف نے اسرائیلی فٹبالر شون ویسمین کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ ان کے فلسطینیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر دیے گئے متنازع اور اشتعال انگیز بیانات ہیں۔فٹبال کلب نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ انہوں نے اسرائیلی فٹبالر سے معاہدہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اعلان کلب کے شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر شروع کی گئی ایک آن لائن پٹیشن کے بعد کیا گیا، جس میں اسرائیلی فٹبالر کے ماضی کے بیانات کو بنیاد بناتے ہوئے کلب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ ان کے ساتھ معاہدہ نہ کرے۔شائقین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسرائیلی فٹبالر سے معاہدے سے کلب اور اس کے مداحوں کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 میں ویسمین نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر غزہ کو نقشے سے مٹانے کی حمایت میں پوسٹس کو لائیک اور شیئر کیا تھا۔ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں اسرائیلی فٹبالر نے2 فلسطینی قیدیوں کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے مبینہ طور پر کہا تھا کہ انہیں سر میں گولی کیوں نہیں ماری جا رہی؟

یہ تمام بیانات فٹبال کلب کے شائقین اور انتظامیہ کے لیے ناقابل قبول ثابت ہوئے، جس کے بعد کھلاڑی سے معاہدہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی: بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ، بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا

Next Post

لاہور: دکان کا بورڈ اتارتے ہوئے 4 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق

Next Post
کوٹری: 9 سال قبل پسند کی شادی کرنے پر ایک ہی گھر کے 4 افراد قتل

لاہور: دکان کا بورڈ اتارتے ہوئے 4 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم