Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ٹرمپ کے نئے ٹیرف نافذ ہونے پر عالمی تجارتی نظام ہل کر رہ گیا

Web Desk by Web Desk
اگست 8, 2025
in بین الاقوامی
0
ٹرمپ کے نئے ٹیرف نافذ ہونے پر عالمی تجارتی نظام ہل کر رہ گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ٹیرف نافذ ہونے سے عالمی تجارتی نظام ہل کر رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے ٹیرف عائد ہونے کے بعد امریکی کسٹمز نے رات 12 بجے کے بعد 10سے 50 فیصدکے درمیان محصولات وصول کرنا شروع کردیے۔رپورٹ کے مطابق حالیہ امریکی ٹیرف گزشتہ 100سال کی بلند ترین سطح پر ہیں جس کے باعث سپلائی چین اور قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔موجودہ ٹیرف سے امریکی کمپنیاں بھی متاثر ہوئی ہیں، امریکا کے 8 بڑے تجارتی شراکت دار ممالک نے کم نرخوں پر معاہدے کیے جب کہ پاکستان اور ویتنام کو ٹیرف میں جزوی رعایت ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ، برازیل اور بھارت جیسے بڑے تجارتی شراکت دار بہتر معاہدوں کے حصول کے لیے اب بھی کوشاں ہیں تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے روسی تیل کی خریداری پر 6 اگست کو بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا جس کے بعد اب بھارت پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں آیا جب کئی ممالک بشمول بھارت اور برازیل ان بلند نرخوں میں چھوٹ حاصل کرنے کے لیے مذاکرات کر رہے تھے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور برازیلی صدر لولا ڈا سلوا نے ٹرمپ کے سخت مؤقف کے باوجود دباؤ میں آنے سے انکار کیا جس کے بعد زیادہ ٹیرف لگے۔اس حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹیرف سے اربوں ڈالر محصولات کی صورت میں امریکا آئیں گے۔

Previous Post

خاتون سے مبینہ زیادتی کا الزام، پاکستانی کرکٹر حیدر علی مانچسٹر میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا

Next Post

سندھ: گاڑیوں کی رجسٹریشن شناختی کارڈ پر ہوگی، نمبر پلیٹ دوبارہ قابل استعمال ہوگی

Next Post
سندھ: گاڑیوں کی رجسٹریشن شناختی کارڈ پر ہوگی، نمبر پلیٹ دوبارہ قابل استعمال ہوگی

سندھ: گاڑیوں کی رجسٹریشن شناختی کارڈ پر ہوگی، نمبر پلیٹ دوبارہ قابل استعمال ہوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم