Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سوات سانحہ کی تفصیلی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی، غفلت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

Web Desk by Web Desk
اگست 8, 2025
in پاکستان
0
سوات سانحہ کی تفصیلی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی، غفلت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

پشاور: سوات سانحے کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں غفلت اور کوتاہی کے مرتکب محکمہ ایری گیشن خیبرپختونخوا کے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایری گیشن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو خط ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی معائنہ ٹیم کی انکوائری رپورٹ میں غفلت کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے جب کہ خط میں محکمانہ کارروائی کے لیے دو افسران کے نام مانگے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق محکمہ ایری گیشن کے 3 افسران سمیت 5 افراد کو غفلت اور کوتاہی کا ذمہ دار قرار دیا گیا جن میں پروجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، ایگزیکٹیوانجینئر، گیج ریڈر، کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹرشامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خوازہ خیلہ میں گیج اسٹیشن کا ریڈرپانی کے اخراج کی بروقت ریڈنگ میں ناکام رہا، رپورٹ میں گیج ریڈرز اسٹاف کی کمی کو بھی دیکھنے اور ارلی وارننگ سسٹم کے غیر فعال ہونے کی بھی انکوائری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایڈوائزری اورالرٹس جاری ہونے کے باجود پی ڈی ایم اے یا ضلعی انتظامیہ سے کوآرڈینشن نہیں کی گئی جب کہ سائٹ پرحفاظتی سائن، وارننگ یا سیفٹی کارڈنز موجود نہیں تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کو روکنے کے لیے فلڈ پروٹیکشن وال مکمل طورپرنہیں بنائی گئی جب کہ مون سون سیزن کے دوران عارضی بند غیرمحفوظ میٹریل سے بنایا گیا جو انجینئرنگ اور سیفٹی پروٹوکولز کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پانی کے بہاؤ کو موڑنے کے لیے عارضی بند بنایا گیا جس سے سیاحوں کو دریا کے خشک ہونے کا تاثر ملا اور وہ وہاں چلے گئے، بند ٹوٹنے کے ساتھ ہی پانی کا بہاؤ تیز آیا اورسیاح پھنس کر رہ گئے۔

Previous Post

مکان کا کرایہ بڑھانے کا تنازع، برطانوی وزیر کو مستعفی ہونا پڑگیا

Next Post

بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

Next Post
بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم