Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مکان کا کرایہ بڑھانے کا تنازع، برطانوی وزیر کو مستعفی ہونا پڑگیا

Web Desk by Web Desk
اگست 8, 2025
in بین الاقوامی
0
مکان کا کرایہ بڑھانے کا تنازع، برطانوی وزیر کو مستعفی ہونا پڑگیا

لندن: برطانیہ کی وزیر برائے بے گھر افراد روش آرا علی نے اپنے مکان کا کرایہ بڑھانے پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

برطانیہ کے وزیراعظم ہاؤس ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روشن آرا علی کا استعفیٰ ایک نجی پراپرٹی کے معاملے کے بعد سامنے آیا۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مستعفی وزیر روشن آرا علی نے اپنے مکان کا کرایہ 700 پاؤنڈ ماہانہ بڑھایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مکان کا کرایہ بڑھانے پر روشن آرا علی کو شدید تنقید کا سامنا تھا، مستعفی وزیر روشن آرا علی پر فلاحی اداروں اور حزب اختلاف نے شدید تنقید کی تھی۔بنگلا دیشی نژاد روشن آرا علی نے عہدے سے استعفیٰ دینے کو اپنے لیے مشکل فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہیں چاہتی کہ میرے ذاتی معاملات حکومت کے اہم اور پُرعزم کام میں رکاوٹ بنیں، میں نے ہمیشہ قانونی تقاضوں کی مکمل پیروی کی ہے۔اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے اس حوالے سے کہا کہ روشن آرا علی نے بے گھری کے مسئلے پر مؤثر کام کیا، یقین ہے روشن آرا علی اپنی جماعت اور حلقے کی خدمت جاری رکھیں گی۔

Previous Post

سندھ: گاڑیوں کی رجسٹریشن شناختی کارڈ پر ہوگی، نمبر پلیٹ دوبارہ قابل استعمال ہوگی

Next Post

سوات سانحہ کی تفصیلی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی، غفلت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

Next Post
سوات سانحہ کی تفصیلی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی، غفلت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

سوات سانحہ کی تفصیلی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی، غفلت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم