Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

Web Desk by Web Desk
اگست 8, 2025
in پاکستان
0
بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

بنوں میں فرینٹر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کے مطابق بکا خیل کے علاقے تختی خیل میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد فرینٹر کور اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ ہوید میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے باعث تاحکم ثانی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، ہوید میں دہشتگردوں کی موجودگی پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن ہورہا ہے۔ان کا بتانا ہے کہ آپریشن کے لیے بھاری نفری علاقے میں پہنچا دی گئی ہے، ہوید میں صبح 5 بجے کے بعد عوام کو گھروں سے باہرنہ نکلنےکا کہا ہے، شہری کسی بھی مشتبہ فرد کو اپنے قریب نہ آنے دیں۔ڈی پی او بنوں کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو پناہ دینے یا مدد کرنے پرسخت قانونی کارروائی ہوگی، جہاں بھی فورسز پر فائرنگ ہوگی وہ عمارت گِرا دی جائےگی۔

Previous Post

سوات سانحہ کی تفصیلی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی، غفلت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

Next Post

اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے نیتن یاہو کے غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز منظور کرلی

Next Post
اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے نیتن یاہو کے غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز منظور کرلی

اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے نیتن یاہو کے غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز منظور کرلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم