اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے وزیراعظم نیتن یاہو کی غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز کی منظوری دے دی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی میڈیاکو انٹرویو دیتے ہوئےکہا تھا کہ وہ اپنی سلامتی کے لیے غزہ کے تمام علاقوں کا کنٹرول سنبھالنا چاہتے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ پر حکمرانی نہیں چاہتے اور غزہ کو سویلین حکومت کے حوالے کریں گے۔
حماس کا ردعمل
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے غزہ جنگ بندی مذاکرات پر شب خون کے مترادف قرار دیا تھا۔حماس نے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ اسرائیل کو کسی صورت غزہ پر مکمل کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا اصل مقصد فلسطینیوں کا قتل عام کرنا اور بے دخلی کا ہے، نیتن یاہو یرغمالیوں کو اپنے مفادات پر قربان کرنا چاہتے ہیں، مزاحمتی تنظیم کے مطابق وہ دشمن کے خلاف آخر تک لڑتے رہیں گے۔