Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، والد زخمی، مشتعل شہریوں نے 7 ڈمپر جلادیے

Web Desk by Web Desk
اگست 10, 2025
in پاکستان
0
کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، والد زخمی، مشتعل شہریوں نے 7 ڈمپر جلادیے

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا راشد منہاس روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ ڈمپر کی ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار باپ، بیٹا اور بیٹی زخمی ہوگئے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اسپتال منتقلی کے دوران بہن اور بھائی دم توڑ گئے جن کی شناخت 22 سالہ ماہ نور اور 14 سالہ علی رضا کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بہن اور بھائی کے والد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور 7 ڈمپروں کو آگ لگادی، شہریوں نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور پر تشدد کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔حادثے کے بعد راشد منہاس روڈ کو ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا جبکہ پولیس نے ڈمپر جلانے کے الزام میں 10افراد کو گرفتار کرلیا۔

آگ لگانے کے خلاف ڈمپر ڈرائیور ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے سپرہائی وئے سہراب گوٹھ سے سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانہ شدید متاثر ہے، ڈمپر ڈرائیور ایسوسی ایشن نے نیشنل ہائی وے بھی بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔صدر ڈمپر ایسوسی ایشن حاجی لیاقت محسود نےدعویٰ کیا کہ حادثہ ٹینکر کی ٹکر سےہوا اور مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی، انہوں نے کہا کہ 7 ڈمپرز جلانےکی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

Previous Post

پنجاب، کے پی اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان، کراچی میں بھی بارش متوقع

Next Post

حافظ آباد: گھریلو ملازم کو مبینہ تشدد کے بعد چھت پرپھینک دیا گیا، ملازم جاں بحق

Next Post
سوات کے مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، استاد گرفتار ، مدرسہ سیل

حافظ آباد: گھریلو ملازم کو مبینہ تشدد کے بعد چھت پرپھینک دیا گیا، ملازم جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم