گوگل نے یوم آزادی پاکستان پر اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔
گوگل بھی پاکستانیوں کے ساتھ آزادی کے رنگ میں رنگ گیا اور 14 اگست کے موقع پر نیا ‘Doodle’ جاری کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔ گوگل کی جانب سے جاری نئے ‘Doodle’ میں پاکستان کا جھنڈا دیکھا جاسکتا ہے جب کہ پیچھے Google لکھا گیا ہے۔
خیال رہے گوگل اس سے قبل بھی یوم آزادی پاکستان پر اپنا ڈوڈل تبدیل کرتا رہا ہے اور پاکستان کے تاریخی مقامات کو بھی اپنے ڈوڈل کا حصہ بناتا رہا ہے۔

