Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مودی سرکارکو ایک اور دھچکا، امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے

Web Desk by Web Desk
اگست 17, 2025
in بین الاقوامی
0
مودی سرکارکو ایک اور دھچکا، امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے

امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تنازع شدت اختیار کرنے لگا، امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی تجارتی وفد نے 25 تا 29 اگست کا طے شدہ بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد امریکا بھارت تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔یاد رہے کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکا نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے اضافی ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔

امریکی دھمکی کے بعد بھی بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری روکنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا جس کے بعد امریکا نے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، اضافی 25 فیصد ٹیرف کے بعد بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔ٹیرف کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنا مناسب اور ضروری ہے کیوں کہ بھارت روس سے بلاواسطہ اور بالواسطہ تیل درآمد کررہا ہے۔

چند روز قبل امریکی وزیرخزانہ نے بھی خبردارکیا تھا اگر ٹرمپ اور پیوٹن کے مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد سے بھی زیادہ ہوجائیں گے۔

Previous Post

حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

Next Post

جنگلات کا رقبہ 18 فیصد کم ہوگیا، ماحول، معیشت اور قومی سلامتی خطرات سے دوچار

Next Post
جنگلات کا رقبہ 18 فیصد کم ہوگیا، ماحول، معیشت اور قومی سلامتی خطرات سے دوچار

جنگلات کا رقبہ 18 فیصد کم ہوگیا، ماحول، معیشت اور قومی سلامتی خطرات سے دوچار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم